کبیروالا،سول ڈیفنس پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا پیٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے خلاف آپریشن
کبیروالا میں پیٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی طور پر فروخت کے خلاف سول ڈیفنس پولیس اور ضلعی انتظامیہ کاآپریشن جاری ہے ۔
سول ڈیفنس پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں غیر
قانونی اور غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے متعدد مقامات
پرچھاپے مارے جس کے نتیجے میں 5غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایجنسیز کے
مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے روک تھام کیلئے کئے جانے
والے اقدامات سے آگ لگنے جیسے واقعات میں یقینی کمی ہوسکے گی۔