Dec 09, 2017 02:41 pm
views : 661
Location : Liaquat Ali Khan Chowk
Karachi- MQM London observes Martyrs Day, Security Arrangements
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا بغیر
پروٹوکول دورہ کیا۔ انہوں نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں میں پیش
رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد منصوبے کو جلد از جلد
مکمل کیا جائے گا اور اس میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ
کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو باوقار
سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔
شہبازشریف نے میٹروٹرین منصوبے کے دوران مختلف اسٹیشنز اور جین مندر کے قریب انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کو گرین سگنل دیتے
ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا اور ساتھ ہی حکم دیا
تھا کہ اس کے روٹ میں آنے والی تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے 10کروڑ روپے کا
فنڈ قائم کیا جائے۔