Dec 09, 2017 06:09 pm
views : 596
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Ferrari Commander Lays Down Weapons Ceremony
کوئٹہ، کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
کالعدم تنطیموں کے 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جس
میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ
جنرل عاصم سلیم باجوہ اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر
اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراریوں نے ہتھیار
ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے
فراریوں سے ہتھیار لے کر ان کو قومی پرچم سمیت پھول کے تحائف بھی دیئے۔
حکومت کی جانب سے فراریوں
کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرنڈر
کرنیوالوں کو مزید مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر صوبائی اسمبلی
کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی
بھاری نفری تعینات کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ جو ریاست
کے ساتھ لڑیں گے انہیں کیف کردار تک پنہچائیں گے اور جو راہ راست پر آئیں
گے، انہیں حکومت سہولتیں دے گی اور عام شہریوں کی طرح عزت دیں گے۔