کوئٹہ ، بروری روڈ کے قریب ٹیکسی گاڑی پر فائرنگ ، تین افراد زخمی
کو ئٹہ کے علاقے بروری میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق وحد ت کا لونی تیسرے اسٹاپ کے قریب گاڑی پر مسلح افراد نے
اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں گا ڑی میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان
فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی
تلا ش شروع کر دی۔