Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 09, 2017 07:49 pm views : 646

Location : Institute of Business Management

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends convocation of CBM
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمینٹ کے 20 ویں جلسہ تقسیم اسناد 2017 میں شرکت

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں نت نئی ایجادات اور تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لئے جامعات کو ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا چاہئیے تاکہ طالب علموں کو مستقبل کے چیلنجز کے لئے زیادہ بہتر طریقہ سے تیار کیا جاسکے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمینٹ کے 20 ویں جلسہ تقسیم اسناد 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن ایک ایسا موقع ہے جب طالب علموں کے ساتھ اساتذہ اور والدین خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی محنت کے بغیر طالب علم یہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مرحوم شاہ جہاں کریم کا لگایا ہوا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے جو خواب دیکھا تھا اور جس کے لئے وہ کوشاں رہے وہ اب ایک زبردست تعلیمی دارے میں تبدیل ہوچکا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے صوبہ میں تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور شہر میں تعلیم کے فروغ میں مصروف نجی اداروں میں تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لحاظ سے یہ انسٹیٹوٹ نہایت معتبر ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی لائق تحسین ہے کہ اس سے فارغ التحصیل ہونے والے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔گورنر سندھ نے انسٹیٹوٹ میں جدید تقاضوں کے مطابق نصابی مواد کے استعمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے طالب علموں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ اعلی تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے تحقیق کے شعبہ میں مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات میں تحقیق کا فروغ اشد ضروری ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انسٹیٹیوٹ کے چانسلر بشیر جان محمد نے کہا کہ ادارے میں تحقیق پر مبنی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جاسکے اور وہ عملی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر سید طالب کریم اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سبینہ محسن نے اپنے خطاب میں انسٹیٹیوٹ کی ماضی کی کارکردگی، نئے شعبہ جات کے اضافے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں گورنر سندھ کو بریفنگ دی۔
تقریب میں گورنر سندھ نے نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں گولڈمیڈلز تقسیم کئے۔
اس موقع انسٹیٹوٹ کے چانسلر بشیر جان محمد ،صدر سید طالب کریم ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سبینہ محسن اور سکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز محمد حسین سید بھی موجود تھے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبوں کے 850 طالب علموں کو اسناد تفویض کی گئیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved