کراچی،پاکستان رینجرز کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد
رینجرز نے حب چوکی کے قرین کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان پاکستان رینجرزسندھ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے حب چوکی میں
اسنیپ چیکنگ کے دوران کو ئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 6من چرس بر
آمد کر لی اور3ملزمان جن میں کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے کو گرفتارکر
لیا،تینوں ملزمان کو منشیات سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے کسٹم حکام کے
حوالے کیاجا رہاہے۔