پشاور،پشاور وومن کاکس کی جانب سے خواتین پر تشدد کےخلاف آگاہی کی تقریب کا انعقاد
پشاور وومن کاکس کی جانب سے خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شریک خواتین کی جانب سےاسٹالز لگائے گئے جن میں منفرد کپڑوں اور
ہاتھ سے بنائے ہوئے برتن اور زیورات نمائش کے لئے پیش کئے گئے،نمائش کا
مقصد گھریلو خواتین کے ہنر کو سامنے لانا اور خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا
کرنا تھا،منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تقریبات کے انعقاد سے گھریلو
خواتین کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے جو انکے کنبے کی پرورش میں معاون ثابت
ہوتا ہے۔
تقریب میں شامل خواتین کا کہنا ہےکہ ایسے مواقع فراہم کرنے سے خواتین کو
اپنی قابلیت دکھانے اور اپنے ہنر کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے ۔
اس موقع پر وومن کاکس پشاور کی سیکریٹری انفارمیشن زرین ضیا نے کہا کہ
پشاور کی خواتین کسی سے پیچھے نہیں،انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایسےہی مواقع
فراہم کئے جائیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو، دوسری جانب صوبائی وزیر
اطلاعات و نشریات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عورتوں کوآزادی دینا اچھی بات
ہے لیکن صوبائی حکومت بے لگام آزادی کے خلاف ہے۔
نمائش کا انعقاد کرنے والی خاتون نازلی نے کہا کہ نمائش کا مقصد گھریلو
خواتین کو آگے لاناتھا جبکہ حکموت کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ گھر پر کام
کرنے والی خواتین کے کیا حقوق ہیں۔
مصباح سعید نے کہا کہ ہم نے چوڑیوں کا اسٹال لگایا ہے جبکہ گھر کی طرف سے کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں تھی۔