فیصل آباد ،ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل
فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی
تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کئے جانے والے جلسے
میں شرکت کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ پہنچ گئی ہے۔
جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلسے میں شرکت
کرنے والوں کی جامع تلاشی کے بعد ہی جلسہ فگاہ میں داخل ہونے دیا جا رہاہے
جبکہ پولیس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام
دے رہےہیں۔
شہر بھر میں پینا فلیکس بھی لگائے گئے جن میں کہا گیا 15 کے قریب ارکان
سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے بھی پیش کریں گے،جلسہ میں 300 مشائخ
کے شامل ہونے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے، خواجہ حمید الدین سیالوی کی جانب
سے بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سٹیمر، بینرز
اور ہورڈنگز آویزاں کردیئے ہیں۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہےکہ رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ دینے تک وہ
کسی سے ملاقات نہیں کرینگے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کی
تاجر برادری آج ختم نبوت کانفرنس دھوبی گھاٹ میں بھرپور شرکت کریگی۔