خیبر ایجنسی ، جماعت اسلامی کا ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف احتجاج
خیبرایجنسی میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف لانگ
مارچ کا آغاز ہوگیا ہے ،مارچ میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنان شریک
ہیں،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے ہیں، جماعت اسلامی کی
جانب سے جلسے کے بعد لانگ مارچ کیلئے اسلام آبادکا رخ کرنےکا اعلان کیا
ہے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فاٹا یوتھ کے
صدر ضیا اللہ آفریدی نے کہا کہ ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف ہمارا احتجاج
جاری رہے گا،ضیا اللہ نے بتا یا کہ آج باب خیبر سے حیات آباد تک پیدل
مارچ کیا جائے گا اور حیات آباد سے جمیل چوک تک ریلی نکالی جائے گی ، پھر
جمیل چوک پر جلسہ منعقد کیا جائے گا ، جس کی قیادت امیر جماعت سراج الحق
کرینگے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فاٹا اصلاحات میں تاخیرپر کل باب
خیبر سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیاتھا جبکہ جماعت اسلامی
خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد کے مطابق مختلف اضلاع میں جلسے اور مختصر
دھرنے ہوں گے ۔