لاہور،جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپاسچ بے نقاب کر دیا،طاہر القادری
عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ
نے چھپا سچ واضح کردیا ہے اور رپورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملزم
ٹھہرایا ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی
تحقیقات کے لئے پاناما لیکس کے طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ملاقات کے لیے طاہر القادری گھر
پہنچے،ملاقات میں ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پر گفتگو اور ملک کی سیاسی
صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
طاہرالقادری نے باقررپورٹ پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپاسچ بے نقاب کر دیا۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ذمہ
دار قرار دیا، اس لئے تین سال تک حکومت نے رپورٹ چھپائی رکھی، رپورٹ کے ہر
صفحے پر ان کے قاتل ہونے کے ثبوت ہیں،یہ بیریئر ہٹانا نہیں میری تحریک کو
دبانا چاہتے تھے،رپورٹ میں لکھا ہے کہ تاریخ میں ایسا بھیانک باب نہیں لکھا
گیا۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ
فوری مستعفی ہوں،پناما لیکس کی طرز پر جے آئی ٹی بنائی جائے،اگر انہوں نے
شرافت سے استعفا نہیں دیا تو احتجاج کریں گے،ان کواقتدارسے باہرنکالنے
کیلئے آئینی میں رہ کر احتجاج کریں گے۔