Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 10, 2017 08:54 pm views : 657

Location : Model Town

Lahore- Sheikh Rasheed Media Talk
  • Urdu

لاہورڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں،شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ظلم و بربریت کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے اور وہ اب بھی میدان میں ہیں اور ہم ہرقدم پر ان کے ساتھ ہیں، کل سے شریف برادارن کے خلاف اہم کیسز کھل رہے ہیں جن میں حدیبیہ ملز، پاناما، ایل این جی اور نااہلی کیس شامل ہیں اب حکومت جو مرضی ہے کرلے یہ سب 30 مارچ سے پہلے باہر ہوں گے ۔
ڈاک؁ٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر استعفیٰ دینا عزت داروں کا کام ہے دنیا میں اس طرح کی درجنوں نہیں سیکڑوں مثالیں ملتی ہیں لیکن یہ لوگ شرافت و دیانتداری کے ساتھ خود کو پیش نہیں کررہے کیوں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور بعض لوگوں کی قسمت میں ہی ذلیل و رسوا ہوکر جانا لکھا ہوتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں پہلے ہی کہتا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں سے کرپٹ اور قاتلوں کا ثبوتوں سمیت تابوت نکلے گا میری بات سچ ثابت ہوئی اور اب کہتا ہوں کہ ملک سے ظالموں، چوروں، قاتلوں اور خائن افراد کی سیاست کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، طاہر القادری انتخابات کے لئے الائسنز کو پسِ پشت ڈال کر ظلم کے خلاف اکٹھے ہونے کی دعوت دینے جارہے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام سیاسی جماعتیں مائنس نوازشریف فارمولے پر ایک ساتھ کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کے قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔
اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ ظلم انجام کو پہنچتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں،شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی،انہوں نے کہا کہ یہ 30مارچ سے پہلے پہلے کک آؤٹ ہو جائیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپر پاور کو خوش کرنے کے لئے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی اور آج نواز شریف خود باہر ہوگئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں انجام تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، شکر ہے چوہدری نثار کو بھی بولنے کا موقع ملا، ان سب کی زبانیں شیخ رشید کے خلاف بول رہی ہیں، شیخ رشید حق کے ساتھ کھڑا ہے۔

Recent News

Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved