خیر پور ،3 دسمبر سے شروع ہونے والااتحادویکجہتی سندھی ثقافتی میلہ تاحال جاری
سندھی اتحاد و یکجہتی میلوں کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول
خیرپو رمیں بھی سندھی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا، اسکول کی پرنسپل میڈم
فرحت پھلپوٹو نے میلے کا افتتاح کیا، میلے میں استانیوں ، طالبات اور دیگر
شرکانے سندھی اجرک اوڑ ھ کرشرکت کی ، میلے میں سندھی اجرک ، رلی اور دیگر
سندھی ثقافت کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔
سندھی ثقافتی میلے میں قدیم سندھی تہذیب کے تحت شادی کی تقریب منعقد کی گئی
جس میں قدیم روایات کے تحت دولہا اور دلہن کو شادی کے پس منظر میں دکھایا
گیا جبکہ سندھی ثقافت میلے میں طالبات نے بھنگڑے ڈالےاور سندھی لوک گیت بھی
پیش کئے۔
ثقافتی میلے میں ایک اسٹیج شوبھی منعقد کیا گیا جس میں سندھی اجرک اور
ٹوپیاں پہن کر ٹیبلو پیش کئےگئے اور سندھ کی خوشحالی کے متعلق تقاریربھی
پیش کیں،میلے میں سندھ کے باسیوں کیلئے امن و اتحاداور بھائی چارے سے رہنے
کی دعابھی کی گئی ۔