صادق آباد،سردی کے ملبوسات کی خرداری کے لئے شہریوں کا رخ لنڈا بازار کی جانب
سردی کے ملبوسات کی خرداری کے لئے شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا ہے
جبکہ صادق آباد کا لنڈا بازار جوغریب عوام کیلئے اہمیت کا حامل ہے وہاں
سفید پوش افراد بھی اپنی ضرورت کی اشیاءِ کی خریداری کرتے نظر آتے ہیں،
گھریلو عام اشیاءِ ہوں یا گرم ملبوسات ، غریب اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے
والے افراد بھی جوق در جوق لنڈا بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔
نئی اشیاءِ خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے شہریوں کیلئے لنڈا بازار کسی
نعمت سے کم نہیں ، مگر صاحب حیثیت لوگ بھی ان بازاروں میں اپنی ضرورت کی
اشیاءِ تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔
لنڈابازار میں نا صرف سیکنڈ ہینڈ ملبوسات بلکہ ضرورت کی دیگر اشیا بھی با
آسانی دستیاب ہوتی ہیں،جن میں غیر ملکی جاذبِ نظر اشیا ءِ بھی فروخت کیلئے
رکھی جاتی ہیں۔