کراچی ،ایکسپو سینٹر میں تیرہواں عالمی کتب میلہ جاری
کراچی ایکسپو سینٹر میں تیرہواں عالمی کتب میلہ جاری ہے،بک فیئر کو شہریوں
نے خوش آئند قرار دیا ہے،معلومات کے خزانے مستفید ہونے کیلئے عوام بڑی
تعداد میں شرکت کر رہے ہیں،پانچ روزہ کتب میلے میں ملکی پبلشرز کے ساتھ
ساتھ غیر ملکی پبلشرز نے بھی اپنے اسٹالز سجائے ہیں،عوام کا کہنا تھا کہ
علم و ادب سے لگاؤ بہت ضروری ہے اور یہ سب اس بک فیئر جیسی صحت مند سرگرمی
سے ہی ممکن ہے۔
تین سو سے زائد اسٹالز پر مشتمل بک فیئر میں معلومات کا بے پناہ خزانہ
موجود ہے،کتب میلے میں سائنسی،تحقیقی،معلوماتی اور ناول کے ساتھ ساتھ بچوں
کی دلچسپی اور کتاب سے تعلق جوڑنے کیلئے مختلف اقسام کی جدید کتابیں دستیاب
ہیں۔
نمائش میں آئے ایک طالب علم را زمحمدنے ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا یہاں پر آکر بہت اچھا لگ رہا ہے جبکہ اسٹالوں پر
کتابیں بھی اچھی رکھی گئی ہیں۔
ایک شہری نے جمیل الرحمٰن کہا کہ کتابوں سے دوری کی ایک وجہ کتابوں کا مہنگا ہونا بھی ہے۔
نمائش میں شریک کمپنی کی نمائندہ ہما شمس نے کہا کہ آج پبلک کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
ایک بچی اقصیٰ زبیر نے کہا کہ بہت مزہ آیا اور ہم نے بہت اچھی اچھی کتابیں خریدیں۔
بزرگ شہری امر جلیل نے کہا کہ کھانے پینے کی دکانیں بڑھ گئی ہیں ،لوگوں کے
پیٹ بھر گئے ہیں اور دماغ خالی ہوگیا ہے اور دماغ کو بھرنے کے لئے اس طرح
کی نمائش سارا سال لگنی چاہئیں ۔