کراچی،امریکی صدر کے بیان کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا مظاہرہ
ملک بھر میں امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں امریکی صدر ٹرمپ کے قبلِہ اول کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے
کے بعداحتجاجی مظاہر ہ کیا گیا،مجلسِ وحدت مسلمین کی جانب سے منعقد کئے
جانے والے مظاہرے میں امریکا اوراسرائل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی تاہم پولیس کے ساتھ کامیاب
مذکرات طے پاجانے پر مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے گھیراؤ کرنے کا فیصلہ
موخرکردیا،مظاہرے میں مجلسِ وحدت مسلمین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت
کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور
اسرائل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائل کے
پرچموں کو بھی نذرآتش کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم
کے رہنمامختار امامی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اس ظالمانہ فیصلے کو
کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،مقبوضہ بیت المقدس کبھی بھی اسرائیل کا
دارالخلافہ نہیں بن سکتا۔