اسلام آباد،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں اسسٹنٹ منسٹر وانگ یاجون ، زہانگ ایکسوئی، لائبن، ہو ایگزیاڈونگ، تان وائی، فو ویران، ایمبیسڈر یاؤجِنگ اور میں جنگ شامل تھے،ملاقات میں پاک چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سید نیر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔