اسلام آباد، اب عمران خان کو پتہ چلے گا کہ احتساب کیا ہوتا ہے،عدالتیں کیا ہوتی ہیں ،انکا امپائر بوڑھا ہوچکا ہے،کیپٹن رٹائرڈ صفدر
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن رٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران
خان کا ایمپائر بوڑھا ہو گیا ہے،اب انہیں پتہ چلے گا کہ احتساب کیا ہوتا
ہے۔
نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کیپٹن رٹائرڈ صفدر نے کہاایک وردی والے کپتان اور ٹریک سوٹ والے
کپتان میں فرق ہوتا ہے میں درودی والا کپتان ہوں۔
نااہل وزیر اعظم کے داماد نے کہا کہ ہم اپنی باری کھیل چکے ہیں، اب عمران
خان کو پتہ چلے گا کہ احتساب کیا ہوتا ہے،عدالتیں کیا ہوتی ہیں ،آئی جی پر
بڑحکیں مارتے تھے،عوام کو ریاست کے خلاف اکساتے تھے ،کہتے کہ بجلی کے بل نہ
بھرو۔
کیپٹن رٹائرڈ صفدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو اب سمجھ آئے گی،اب انکا امپائر بوڑھا ہوچکا ہے۔