Dec 11, 2017 02:00 pm
views : 600
Location : Domestic Place
Islamabad- Interior Minister Addresses 28th ECO Meeting
اسلام آباد،2050 تک دنیا کی ترقی میں 50 فیصد ایشیا کاحصہ ہوگا،احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے سائنس اقتصادیات اور
ٹیکنالوجی نے جہاں انسانیت کو بے بہا فوائد اور سہولتوں سے روشناس کروایا
ہے وہاں دوسری جانب نئے چیلنجز پیدا کر دئیے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسلام آباد میں اقتصادی تعاون کی
تنظیم کے نمائندہ ممالک کے اٹھائیسویں ترقیاتی کونسل کے اجلاس سے افتتاحی
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندہ اجلاس کا
پاکستان میں کامیاب انعقاد نہایت ہی خوش آئند ہے،اقتصادی تعاون کی تنظیم
میں شریک رکن ممالک کے نمائندوں اور مندوبین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا
ہوں،موجودہ حالات اور عالمی ترقیاتی اور اقتصادی تناظر میں اقتصادی تعاون
کی تنظیم کا کردار نہایت ہی اہم ہو چکا ہے،آج کے تمام چیلنج اس بات کا
تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم روایتی تعاون کے ساتھ ساتھ تعاون کی نئی جدتیں تلاش
کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سائنس اقتصادیات اور ٹیکنالوجی نے جہاں انسانیت کو بے
بہا فوائد اور سہولتوں سے روشناس کروایا ہے وہاں دوسری جانب نئے چیلنجز
پیدا کر دئیے ہیں، ہمیں اس اجلاس کے دوران تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا
ہیں، ہمیں مل کر غربت کے خاتمے کے لئے جدوجہد میں بھی شریک سفر بننا ہے اور
موسمیاتی تبدیلیوں کا ادراک کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی توجہ دی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے، 2050 تک دنیا
کی ترقی میں 50 فیصد ایشیا کاحصہ ہوگا،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
کہ دنیاکوموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکا سامناہے، موسمیاتی تبدیلیاں معاشی
منصوبوں پراثراندازہورہی ہیں۔