رحیم یارخان، عباسیہ فلائی اوور منصوبہ تاخیر کا شکار،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
رحیم یارخان میں عباسیہ فلائی اوور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے 6.92ملین کی
لاگت سے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ ایک سال گزرنے کے
باوجود مکمل نہیں ہو سکا ۔
رحیم یارخان میں خطیر رقم سے تیار ہونے والا منصوبہ ڈیڑھ سال گزرنے کے
باوجود مکمل نہیں ہو سکا6.92ملین کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ ڈیڑھ سال
میں مکمل ہونا تھاتاہم ایک سال کا عر صہ گزرنے کے با وجود فلائی اوور کا
کام بیس فیصد بھی مکمل نہیں ہو سکا شہر کے وسط سے گزرنے والا فلائی اوور کی
تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے شہری منصوبہ میں سست روی کے
باعث گردوغبار سے شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا
ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین
میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر کا کہنا تھا کہ جاری شدہ تیس کروڑ روپے کے
بجٹ سے پیلر اور وال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے بجٹ نہ ملنے کے باعث منصوبہ
سست روی کا شکار ہے ۔