Dec 11, 2017 03:37 pm
views : 615
Location : Different Places
Peshawar- Pleasant Weather After Rain
پشاور،شہر میں صبح سویرے ہلکی بارش،موسم خوشگوار
پشاور میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت مزید کم ہو کر رہ گیا ہےپشاور میں
درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ پندرہ اور کم سے کم چار ریکارڈ کیا گیاہے ۔
پشاور میں ٹھنڈے موسم کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے جسم کو گرم رکھنے
کے لیے سوپ اور موسم کو انجوائے کرنے کئے پکوان کے اسٹالز کا رخ کر لیا
ہے۔
محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
ایک نوجوان ذرائع ابلا عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے
بعدوموسم خوشگوار ہوگیا ہم شاپنگ کے لئے نکلے تھے جبکہ موسم کے ساتھ سوپ کا
بھی مزہ لے رہے ہیں۔