پشاور، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پشاور سے اسلام آباد روانہ
ایف سی آر کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کی جانب سے نکالے جانے والا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ روزبابِ خیبر سے شروع ہونے والاجماعت اسلامی کا لانگ مارچ رات مرکز
اسلامی میں ٹھہر نے کے بعد اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سی آر میں اصلاحات کو جلد از جلد نافذ کیا جائے بصورت دیگر وہ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔
ایف سی آر کے خاتمے کے سلسلےمیںجماعت اسلامی کی جانب سے صوبے بھر میں
احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،جماعت اسلامی کی جانب سے فیض آباد میں دھرنےاور
جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فیض آباد کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے
جلسہ اور دھرنا دیا جائیگا۔
اسموقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی
کے رہنما حاجی ملک خان نے کہا کہ جبکہ تک ایف سی آر کا خاتمہ نہیں ہوجاتا
ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔