Dec 11, 2017 06:06 pm
views : 614
Location : Different Places
Islamabad- Weather Become Pleasant After Rain
اسلام آباد،شہر اقتدار میں صبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار
شہر اقتدار میں صبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے،اسلام
آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، قصور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے
مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جبکہ بابو سر ٹاپ،
نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں
مزید اضافہ ہوگیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا
گیا ہے۔
بارش کے سبب شہر کاحسن دوبالا ہوگیا ہے،ہریالی مزید نکھر گئی ہے،جبکہ شہر میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت
بلتستان اور کشمیرمیں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مری اور گلیات میں آج
اور کل موسم سرما کی پہلی برف باری ہو سکتی ہے جس سے ملک بھر میں سردی
بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح بھی جاری
رہا، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے
بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔