Dec 11, 2017 06:43 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 598 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 598 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 598 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 38481 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 52 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،294 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔