Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 11, 2017 07:05 pm views : 651

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends Christmas Program
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر نے کرسمس کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹا

گورنر سندھ محمد زبیر نے عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد کی خوشی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل ،مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے صدر شام سندر ایڈوانی اور جنرل سیکریٹری کھیل داس کو ہستانی، سینیٹر سلیم ضیا، مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری شاہ محمد شاہ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کے افراد اور عیسائی برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے عیسائی برادری کو کرسمس کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہری خوشی کا موقع ہے جب عیسائی برادری ہر برس کی طرح امسال بھی اپنے تہوار کو جو ش و جذبہ سے منارہی ہے جبکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا پیدائش کا دن بھی 25 دسمبر ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائی برادری کا بھی کردار ہے ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ میں عیسائی برادری کے افراد قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان میں کسی بھی ایک مذہب اور عقیدہ کو کسی دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 ء میں اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کام کرینگے ، بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ظالم کوئی بھی ہو اور کتنا ہی طاقتو ر ہی کیوں نہ ہو ا س کا مظلوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ آئین پاکستان میں بھی تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ملک کی ترقی میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی کے مواقع دستیاب ہیں اس ضمن میں سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر منتخب اداروں میں اقلیتی برادری کے افراد با الخصوص اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کو بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ہم سب کو مل کر صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی نئی منازل پر لے کر جانا ہے یہی ہمارا وڑن ہونا چاہئے۔
تقریب میں گورنر سندھ نے عیسائی برادری کے غریب افراد میں کرسمس کی خوشی میں تحائف اور نقد رقم بھی تقسیم کی۔

Recent News

Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved