کراچی،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار سے ملاقات
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل
اطہر مختار نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات ملاقات میں منوڑا
کے ساحلی علاقے کی ترقی، بابا بھٹ آئی لینڈ کو ملانے کیلئے پل کی تعمیر اور
اسے اہم شاہراہ سے جوڑنے کے کام کو شروع کرنے اور سینڈز پٹ روڈ کے
تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے پبلک سکول سجاول جو بعد میں کیڈٹ کالج بنایا گیا، کو جلد قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے۔
اس موقع پر چیئرمین منصبوبہ بندی و ترقی بورڈ محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے
پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، ممبر ایل یو آفتاب میمن اور کراچی پیکیج کے
پروجیکٹ کوآرڈینیٹر خالد منظور بھی موجود تھے۔