کوئٹہ کچلاک میں گیس سے دم گھٹنے سے تین طالب علم جابحق
کوئٹہ کے علاقے کچلاک یخ کاریز کے ایک مدرسے میں گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں تین طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جاں بحق طلباء میں دو حافظ قرآن بھی شامل ہیں، جابحق طالب علموں کی لاشیں
سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق
کردی،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔