گوجرانوالہ،،زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق،3 زخمی
گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک مزدورہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک
مزدورلیاقت ہلاک اورتین مزدور رشید ،بشیر اور رفاقت زخمی ہوگئے ،زخمیوں
کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں مزدور زیرتعمیرعمارت کا لینٹر کھول رہے تھے کہ
چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے جنھیں ریسکیو ٹیمیوں نے ملبے سے نکال کر سول
ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جبکہ تین مزدورں کو طبی
امداد دی جا رہی ہے۔