کوئٹہ،پہاڑوں کا عالمی دن،کوئٹہ میں پہاڑوں کی کٹائی شہر کے حسن کو ماند کرنے لگی
پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن
منایا جارہا ہے,پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اورعوام
میں شعور بیدار کرنا ہے۔
وادی کو ئٹہ بھی چاروں اطراف سے سنگلاخ پہاڑوں کی با ہوںمیں گھر ا ہوا ہے
جن میں کوہ چلتن،کوہ زرغون،کوہ مرداراور تکاتو شامل ہیں جن کے باعث کوئٹہ
شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آ پ ہے، پہاڑوں کے خوبصورت نظاروں کو دیکھنے کے
لئے سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔
جہاں یہ پہاڑ قدرتی ماحول کو برقرار رکھنےاورآلودگی کو کنٹرول کر نے کا
ذریعہ ہیں وہاں ان پہاڑوں میں جڑی بو ٹیا ں بھی اُگتی ہیں اور جنگلی حیات
بھی آ باد ہیں۔
پہاڑوں کو زمین کی میخیں یعنی کیلیں کہا جاتا ہے مگر گز شتہ چند سالو ں سے
کو ئٹہ کے اطرا ف میں کر ش پلانٹ کی نجی کمپنیاں اس قدرتی حسن کو تباہ کر
رہی ہیں،بلو چستان ہا ئی کو رٹ نے ان کمپنیوں پر پا بندی لگا دی ہے مگر بعض
کمپنیوں پر تا حال پہاڑوں کو کر ش کر نے کا کا م جا ری ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
نے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی ان پہاڑوں کی وجہ سے ہی ہےجبکہ پہاڑوں کو
توڑکر شہر کی خوبصورتی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
ایک اور نوجوان نے کہا کہ حکومت پہاڑوں کی کرشنگ پر مکمل پابندی لگائے تاکہ کوئٹہ کے قدرتی حسن کو بچایا جاسکے۔
ایک شہری نے کہا کہ پہاڑوں کو توڑنے سے انکا حسن متاثر ہورہا ہے جبکہ سانس کی بیماریوں میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے۔