پشاور، ہندوستان کے عظیم فنکار دلیپ کمار کی95ویں سالگرہ کی تقریب
ہندوستان کے عظیم فنکار دلیپ کمار کی95ویں سالگرہ خیبر پختون خوا کے شہر
پشاور میں زور شور سے منائی گئی، پشاور دلیپ کمار کی جائے پیدائش ہے اور ان
کا بچپن بھی یہیں گذرا ہے، سالگرہ کی تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد کی
گئی گئیں پریس کلب میں دلیپ کمار کی ساللگرہ کا کیک کاٹا گیااس موقع پر
دلیپ کمار کی اہلیہ اور اپنے دور کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے بذریعہ
ٹیلی فون حا ضرین سے خطاب کیا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ وہ ان تمام پاکستانیوں کی شکر گذار ہیں جنہوں نے صاحب
کی صحت و زندگی کی دعائیں کیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہیان کی صحت
قدرے بحال ہوگی وہ خود پشاور کے لوگوں سے مخاطب ہونگے۔
دلیپ کمار کی سالگرہ کی تقریبات منانے کے لئے جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے
سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک نیک و
فرشتہ صفت انسان بھی ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر کو اپنے
پیدائشی شہر پشاور سے بہت محبت ہے۔