Dec 12, 2017 01:18 pm
views : 566
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 575 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،575 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 575 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 37906 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 281 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 36 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔