ابوظہبی، مسلم معاشروں میں قیامِ امن کے فروغ کیلئے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی فورم کا چوتھا اجلاس
مسلم معاشروں میں قیامِ امن کے فروغ کیلئے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی فورم
کا چوتھا اجلاس منعقد ہواوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی
سردار محمد یوسف نے فورم سے خطاب کیا، خطاب میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ
ہم ٹرمپ کے حالیہ نفرت انگیز اور امن کے منافی اقدام کی مذمت کرتے
ہیں،پاکستان غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطین کی اخلاقی حمایت
جاری رکھے گا۔
وزیر مذہبی امورنے کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی عالمی مسئلہ بن
چکا ہے،اس ناسور نے معیشت، معاشرے، تعلیمی اور جمہوری نظام کو متاثر کیا
ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ امن کے پیامبر تھے، ان کی سیرت طیبہ سے
تمام مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، حضرت محمد ﷺ نے ایسے معاشرے کی بنیاد
رکھی جو مسلمانوں سمیت سب کیلئے امن کا گہوارا تھا،دنیا قیامِ امن کی ہر
کوشش میں پاکستان کو اپنے ہمراہ پائے گی۔