کراچی،وفاق کا دل سندھ کے لئے نہیں دھڑکتا،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا دل سندھ کیلئے
نہیں ڈھرکتا، وفاق نے کےفور، ایس تھری سمیت کئی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم
نہیں کیے۔
پیپلزپارٹی کےتحت منعقدہ لیبرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے
کہا کہ مانتےہیں یہاں خرابیاں ہیں،لاڑکانہ کا پانی پیسے قابل نہیں تو کیا
لاہور کا پانی پینے قابل ہے؟امید ہے آنے والے انتخابات میں بھی عوام
کامیاب کرائیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم سنجیدگی کے ساتھ عوامی مسائل حل کر رہے
ہیں، لیکن صرف خامیوں کا ہی ذکرہوتاہے، ایس آئی یوٹی میں علاج کیلئے آنے
والے 50فیصد مریضوں کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہوتا ہے، مزدوروں کیلئے جامع
پالیسی بنانے کیلئے مشاورت کا عمل آخری مراحل میں ہے،پیپلزپارٹی کےعلاوہ
کسی سیاس جماعت کی لیبر پالیسی فرینڈلی نہیں۔