کراچی، آرٹس کونسل میں معروف فنکارسید یوسف علی کی اسلامی خطاطی کی نمائش
کراچی آرٹس کونسل میں معروف فنکارسید یوسف علی کی اسلامی خطاطی کی نمائش کی
گئی ،نمائش کا افتتاح صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کیا،نمائش میں
اسلامی خطاطی کی پینٹگز پیش کی گئیں پینٹنگ میں قرآنی آیات اور احادیث
مبارکہ کوخوبصورت انداز میں تحریر کیا گیا ،نمائش میں صدر کراچی آرٹس کونسل
احمد شاہ ،صحافی برادری اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش تیرہ
دسمبر تک صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کراچی آرٹس کونسل میں جاری رہے گی۔
نمائش کے شرکاکا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ہم کافی عرصے سے محروم ہیں جبکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے لکی ضرورت ہے۔
نمائش میں شریک ایک طالبہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ہم اسلامی کیلیگرافی سے دور ہوتے جا رہے ہیں جبکہ اس طرح کی
سرگرمیوں کو ہم سن کو ملکر بحال کرنا ہوگا۔
کیلیگرافرسید یوسف علی نے کہا کہ بچپن سے کیلیگرافی کرتا آرہا ہوں،گزشتہ
تیس سال سے دبئی میں مقیم تھا جس سے پاکستان کے عوام میرے ملک فن سے نا
آشنا تھے ،جبکہ احمد شاہ کے توسط سے اپنے فن کو اجاگر کر رہا ہوں ۔
سید یوسف علی کی اہلیہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ یہ ساری پینٹنگز میرے شوہر نے بنائی ہیں جبکہ ان سب میں پیپر کٹ کا
استعمال کیا گیا ہے۔