Dec 12, 2017 04:43 pm
views : 668
Location : Orange Line Metro Project Site Office
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Chairs meeting Orange Line Project
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
ٹیکنالوجی کے قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے
قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس پہنچ گئے،وزیراعلیٰ کو
منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ
منصوبے میں 22ماہ کی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے
منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیاہے،آپ سب دن رات محنت کریں اورمنصوبے کی جلد
تکمیل کیلئے جت جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔