لاہور،وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کھلی کچہری سے خطاب
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے لاہور میں کھلی کچہری
لگائی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہاپنی خود احتسابی
کے لئے عوام کی کھلی کچہری میں پیش ہوا ہوں ،عوامی شکایات کے ازالےء کے لئے
ملک بھر میں کھلی کچہریاں لگائیں گے،اگر کسی صارف کے ساتھ کسی بھی قسم کی
کوئی زہیادتی ہوئی ہے تو آج اس کھلی کچہری میں اسکا ازالہ کریں گے جبکہ آنے
والے دنوں میں مختلف ڈویژنز میں سرپرائز وزٹ کروں گا۔
عاند شیر علی نے کہا کہ 25 ارب روپے سے لیسکو کے20گرڈ اسٹیشن بنائے، 95
فیصدفیڈرز پر لوڈشیڈنگ صفر کر دی ہے، صارفین میسج سے استعمال شدہ یونٹس
معلوم کر سکیں گے،اووربلنگ نہیں ہوگی پیپکوکی ٹیم اوور بلنگ کو مانیٹر
کریگی، چند لوگ محکمے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ساڑھے 8ہزار میگا واٹ
بجلی سسٹم میں داخل کرچکے، 4 ہزارمیگاواٹ مزید مارچ تک سسٹم میں شامل کریں
گے۔
وزیرمملکت بجلی و پانی نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی اووربلنگ نہیں ہوگی،
اووربلنگ میں اہلکارملوث ہوئے توسخت کارروائی کرینگے، پاکستان کے ترقی کے
سفرکی بنیاد نوازشریف نے رکھی، عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب
بن جائے گی،
عابدشیرعلی نے مزید کہا کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن
جائے گی، مارچ میں بجلی کاسسٹم مکمل طورپراپ گریڈ ہو جائے گا۔