Dec 12, 2017 07:37 pm
views : 612
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Chairman Karachi Port Trust Rear Admiral Jameel Akhtar
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پورٹ کی کارکردگی ، کارگو آپریشن ،
برآمد و درآمد ات ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے ضمن میں اہم اہداف کی تکمیل
سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں
سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قدرتی بندرگاہوں کے باعث شہر تجارتی
سرگرمیوں کا مرکز ہے۔معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے باعث اہم اقدامات یقینی
بنانا ہونگے۔
محمد زبیر نے کہا کراچی اپنے محل و وقوع اور جغرافیائی لحاظ سے وسط ایشیا
میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔کے پی ٹی کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق
بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد کراچی میں
معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا پورٹ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کی تکمیل سے
پورٹ پر ٹریفک کے اڑدھام کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کو
دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پورٹ انتظامیہ کی جانب سے
اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کراچی پورٹ 1887 ء
میں قائم کیا گیا تھا ۔ملکی تجارت کا 60 فی صد کراچی پورٹ ٹرسٹ اور 40 فیصد
محمد بن قسم بندرگاہ سے ہورہی ہے ۔