Dec 12, 2017 12:00 am
views : 514
Location : Different Places
Islamabad- Rain In City
اسلام آباد بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
شہر اقتدار میں آج دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا
امکان ہے ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، قصور، چیچہ
وطنی، بھکر، سیالکوٹ، بھورے والا، چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور
کہیں تیز بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،
بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب میں
راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج
چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔