لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یوم قائد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ یوم قائدؒ
کی تقریبات لاہور سمیت پنجاب بھر تعلیمی اداروں سمیت پورے صوبے میں شاندار
طریقے سے منائی جائیں گی، جو کہ7 روز تک جاری رہیں گی، آج ہم قائداعظم
محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد کے باعث آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں
قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے عمل سے اقبالؒ کے خواب کو حقیقی تعبیر دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قائدؒ کا پاکستان ایک خوشحال، پرامن، روشن اور مساوات
پر مبنی پاکستان ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ایسے ہی خوشحال پاکستان کے لئے
جدوجہد کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ نئی نسل کو قائداعظمؒ کے فرمودات سے آگاہ کرنے کے لئے یوم قائدؒ کو بھرپور طریقے سے منانا ضروری ہے۔
اس موقع پر ڈی جی والڈ سٹی لاہور اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے وزیرِ اعلی
ٰ کو یوم قائدؒ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات، پروگرامز اور
انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، جہانگیر خانزادہ، ترجمان پنجاب
حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر
جنرل پولیس، ڈی جی والڈ سٹی لاہور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر
لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔