کوئٹہ،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات جلانے کی تقریب کا انعقاد
کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے کچھ موڑ پر منشیات نذر آتش کرنے
کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے،تقریب میں اے این ایف اور ایف سی کی
جانب سے 284 ٹن منشیات نذر آتش کی گئی۔
ایک سال کے دوران ایف سی نے بلوچستان بھر سے 72 ٹن جبکہ اے این ایف نے 212 ٹن مختلف اقسام کی منشیات پکڑی ۔
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت اربوں روپے ہے تقریب میں 110 ٹن چرس،55 ٹن
افیون،23 ٹن ہیرئن،9 ٹن مارفین اور380 کلو کوکین نظر آتش کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منشیات
نوجوانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے،، منشیات فروشوں کی کسی بھی قسم کی موجودگی
کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل مسرت ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے این
ایف نے 118 کا میاب کارروائیوں کے نتیجے میں 212 جبکہ ایف سی بلوچستان نے
72 ٹن منشیات پکڑی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کھربوں روپے
ہے،جلائی جانے والی منشیات میں 110 ٹن چرس، 55 ٹن افیون، 23 ٹن ہیروئن اور
دیگر منشیات شامل تھیں۔