جامشورو،وزیر اعلیٰ سندھ نے سیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ رستہ ہے
جس سے سندھ سے پورے پاکستان میں سفر کیا جا سکتا ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد
اس منصوبے کا ارادہ کیا ،ہم نے ٹھان لی تھی کہ اگر وفاق سپورٹ نہیں کرے گا
تو اس منصوبے کو اپنی تحویل میں لے کر مکمل کریں گے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جامشورو سے مانجھنڈ تک چوسٹھ کلومیٹر پہلا مرحلہ
ہے،دوسرے مرحلے کا جنوری میں ٹینڈر جاری کریں گے اور اس روڈ پر پْل اور
انڈر پاس بھی بنائیں گے، جہاں سے میرا گزر ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ راستے کے مکمل ہونے کے ثمرات نہ صرف سندھ
بلکہ ملک بھر کے عوام کو ملیں گے،پیپلز پارٹی ملک بھر میں عوام کی خدمت کر
رہی ہے،مذکورہ منصوبے کی فنڈنگ وفاق کی ہے جبکہ اسے میں اپنی نگرانی میں
مکمل کراؤں گا۔