کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سانحہ کیچ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنائاللہ زہری کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں سانحہ کیچ کوئٹہ کی تفتیش میں پیش رفت اور اس سلسلے میں سپریم
کورٹ کے ازخود نوٹس سے متعلق جائزہ لیا گیا،وزیرِ اعلی نے سانحہ کیچ کی
تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پندرہ دن کے
اندر رپورٹ طلب کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے پولیس اور انتظامیہ کو دہشت گردی اور بہیمانہ واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر
اکبر حریفال، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی، کمشنر مکران بشیر
احمد بنگلزئی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری
کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کواحکامات جاری کئے کہ
ہدایت کے بیر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور
اس میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے، سانحہ کیچ میں
نامعلوم افراد نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 20 افراد کو قتل کر دیا
تھا۔