کوئٹہ،خواتین کے حقوق کے لئے سولہ روزہ مہم کا انعقاد
یوں تو خواتین کے حقوق کا عالمی دن آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے لیکن خواتین
کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں نے 16روزہ امن مہم کابھی آغاز
کردیا ہے ، مہم کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی اور ہائی کورٹ کو اورنج لائٹس
سے سجادیا گیا ہے جبکہ خواتین نے اورنج اسکارف گلے میں ڈال کربرابری کا
پیغام دیا ۔
اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سماجی تنظیموں سے تعلق
رکھنے والی خواتین کے علاوہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،شرکاء نے
مطالبہ کیا کہ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے
والے افراد بھی انکا ساتھ دیں۔
انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کی بلوچستان اسمبلی آمدکو اسپیکر
بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی سراہااور خواتین کے حقوق کے سلسلے میں کی
جانیوالی کوششوں سے متعلق حکومت کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
غیر سرکاری تنظیم کے رکن امجد رشید نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق 16 روزہ مہم دنیا بھر میں
جاری ہے اورنج کلر زندگی کی علامت ہے اس لیے لائٹوں کی روشنی اورنج کلر میں
تبدیل کیے گئے ہیں ،ہم تمام پالیسی ساز اداروں کو یی پیغام دے رہے ہیں کہ
خواتین کے حقوق کے لئے بہتر پالیسی مرتب کی جائے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں خواتین
کے حقوق میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کے حقوق
پر حکومت نے قانون سازی کی ہے ۔