لاہور،شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والےسیکنڈ لیفٹننٹ شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی پر جان نچھاور
کرنے والےسیکنڈ لیفٹننٹ شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب
اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض،
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، سی سی پی او لاہور،
حکومتی ارکان کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بزدل دہشتگردوں نے چھپ کر سکیورٹی فورسز کی
گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی
بشارت شہید ہوگئے تھے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید افسر
عبدالمعید کا تعلق وہاڑی سے تھا، 21 سالہ عبدالمعید حال ہی میں پاکستان
ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت کی عمر بھی 21
سال تھی اور تعلق گلگت کے علاقے دنیور سے تھا۔