مری،برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو دوبالا کردیا
مری میں ہونے والی برف باری اورژالہ باری سے ملکہ کوہسارنے سفید ی کی چادر
لپیٹ لی ہےجبکہ سیاح بھی موسم سے خوب لطف انداز ہو رہے ہیں۔
ہر سو بکھری سفیدی نے مری کی ہر راہگزر حسین بنا دی ہے،سیاح مری کی گلیوں
میں موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں ایک دوسرے پر برف کے گولے مارتے منچلے
نوجوانوں کا تواب گھر جانے کو دل ہی نہیں کرتا، مست نظاروں میں سیاحوں کی
مستیاں ہیں کہ ختم ہونےمیں نہیں آتیں، منچلے خود ہی گلوکار ہیں اور پھر
خود ہی رقص بھی کرتے ہیں ۔
دوسری جانب مری رابطہ سڑکوں سمیت مری ہائی وی اتھارٹی نے تمام روڈز سے بر
وقت برف ہٹانے کا کام شروع کر رکھا ہے اور نئی جدید مشینری کا استعمال کیا
جا رہا ہے جو کہ حکومت پنجاب نے فراہم کی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری 06میں،مالم جبہ 08، کالام07، سیدو شریف 03، استور 02 اور سکردو میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔