کوئٹہ،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی معذور افراد کے احتجاجی کیمپ میں آمد
صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی معذور افراد کے احتجاجی کیمپ
پہنچے ،وزیر داخلہ نے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے مظاہرین سے ملاقات کی اور
انکے مطالبات کی یقین دہانی کرائی،کیمپ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبد اللہ
بابت، نصراللہ زیرے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے
کہاکہ صوبائی حکومت نے معذور افراد کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے اب اس پر
جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام محکموں میں 5 فیصد معذور کوٹے پر عمل درآمد کرانے کے لئے وزیر اعلی نے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
آواز معزوراں کے صدرنے کہا کہ معذوروں کی جانب سے حکومت سے نوکریوں کا
مطالبہ کیا گیاتھا جس پر عمل درآمد کیا گیا،حکومت بلوچستان نے 100 اسامیوں
کے مطالبے کو منظور کر لیاہے۔