اسلام آباد،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ جنگ
نے ملاقات کی ،پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،
پاک چین معاشی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون
بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ لاہور اورنج
لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ لاکھوں شہریوں کو باعزت، عالمی معیار کی سفری
سہولتیں فراہم کرے گا،چین کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یہ منصوبہ
پاکستان کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے،رکاوٹوں کے باوجود چینی قیادت نے اس
منصوبے کیلئے بھرپور ساتھ دیاہے، دنیا میں امن اور ترقی اور استحکام معاشی
خوشحالی سے ہی منسلک ہے۔
چین کے سفیر نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کی اجازت
ملنے پر وزیراعلی شہبازشریف کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ میٹروٹرین منصوبہ
پر عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہوگا۔
چینی سفیر نے وزیر اعلی پنجاب کی گڈ گورننس اور برق رفتار ی سے قومی ترقی
کے منصوبوں کی تکمیل کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ پنجا ب کی ترقی
کاایک روشن ستارہ ہیں اورآپ نے مشکلات کے باوجود مقررہ وقت سے قبل ترقیاتی
منصوبے مکمل کرکے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔