Dec 13, 2017 04:18 pm
views : 673
Location : Bahria University
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Bahria University
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ او ر طلباء نے
ڈی جی رینجرز (سندھ ) کا استقبال کیا۔دورے کے دوران یونیورسٹی کے طلباء اور
طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو
بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ ) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کراچی
آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی
مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔
ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈی جی وائس ایڈ مرل
(ریٹائرڈ) خواجہ غضنفر حسین ،دیگر اعلیٰ شخصیات اور طلبہ نے قیام امن میں
رینجرز کے کردار کو سراہا۔