Dec 13, 2017 04:40 pm
views : 599
Location : Istanbul/Turkey
Istanbul- PM Shahid Khaqan Abbasi arrives at Turkey
استنبول ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی پہنچ گئے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی
پہنچ گئے۔ترکی پہنچنے پر سینیر ترک حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔دونوں
رہنما مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے خصو صی
اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ترکی کے دورے
پر ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے
استنبول ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا امت مسلمہ کی قیادت کو غیر
معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا ہیں۔ دنیا کے امن کے لئے فلسطین کو
دیوار سے لگانے کی پالیسی خطرناک ہے۔ترکی میں منعقد ہونے والی اسلامی
سربراہی کانفرنس کو تمام مسلمانوں کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا
ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا
دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
امریکہ کے اس فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات
کا خون کیا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام سے دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو
شدید دھچکا لگا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت
المقدس میں منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی
کی ہے۔ امت مسلمہ کی قیادت کو تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور
دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں۔