Dec 13, 2017 05:30 pm
views : 645
Location : Istanbul/Turkey
Istanbul- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Mayor Istanbul Mevlut Uysal
استنبول، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سےمیئراستنبول میلوت یوسال کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استنبول میںمیئر استنبول میلوت یوسال سے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب
حکومت اوراستنبول کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً شہری سہولتوں میں بہتری
کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا پاکستان اورترکی کے مابین تاریخی
برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ترکی میرے دل کے بہت قریب ہے۔میں ترک قیادت اور
عوام کا پاکستان کیساتھ ہر شعبہ میں وسیع تعاون اور بھرپور حمایت پر شکر
گزار ہوں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے دور میں ترکی نے بے پناہ ترقی کی
ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا ترک عوام اپنے قائدرجب طیب اردوان سے والہانہ محبت
کرتے ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے
عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم
کرنے کا امریکی فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاڑکرسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہا اسلامی دنیا کو اس اہم ترین مسئلے پر یکجاہوکر موثر حکمت عملی اپنانا ہے۔
میئر استنبول میلوت یوسال نے کہا پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں
تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی تعاون کو جاری
رکھیں گے۔آپ نے صوبے کی ترقی کیلئے مثالی کام کیا ہے۔ہم آپ کی محنت اورعزم
کے قائل ہیں۔