Dec 13, 2017 05:49 pm
views : 474
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Chinese Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاک چائنا
جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 80 رکنی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے
استقبالیہ کے موقع پر بطور چانسلر چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالہ سے
تعاون کی پیش کش کردی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا صوبہ کی جامعات
سمینار ،ورکشاپس اور دیگر ذریعہ سی پیک کے فروغ کے لئے چینی جامعات اور
دیگر متعلقہ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔سی پیک حقیقی معنوں میں
پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔چین معاشی سپر
پاور ہے پاکستان اس کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اس ضمن میں تعاون کی پیشکش کرنے والا پہلا صوبہ ہے ۔
وفد کی قیادت چیمبر کے صدر کر رہے تھے جبکہ اس تقریب کے میزبان حمید ہارون تھے ۔